اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران نے مال بردار آئی ٹی آئی (اسلام آباد-تہران-استنبول)ٹرین بحال کرنے پر اتفاق کرلیا۔ جمعرات کو پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی کمرشل کونسلر کمالی مقدم بھی موجود تھی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ فریقین نے آئی ٹی آئی ٹرین رواں سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے تجارت میں اضافے اور باہمی درآمدات و برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ تجارت میں اضافہ ریلوے ریونیو اور ملکی معیشت کے لیے مفید ہوگا۔ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق، علاقائی روابط کا فروغ اور خطے کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ایرانی سفیر نے وزیرِ ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں زیارات کی سعادت حاصل کرنا میرے لیے باعث شرف ہوگا، ایرانی ریلوے نظام کا جائزہ لینا بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگا۔
مزید پڑھے