
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں ، اس کا بیانیہ ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس کی سیاست ختم ہوچکی ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج لسانیت یا کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں ، آپ اپنی سیاست کو فوج سے الگ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کی تعیناتی پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز کی بہت عرصے سے ضرورت تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ہم پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں، ہم کسی مذہبی جھکاؤ، سیاسی سوچ، مکتبہ فکر کی نمائندگی نہیں کرتےانہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس ہیڈکواٹر جنگی معاملات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرے گا۔
Comments