Social

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیرا فورس کے لیے باڈی کیمز لگانے کا حکم

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرا فورس کے لیے باڈی کیمز لگانے کا حکم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارٹی (PERA) فورس کے اندر رشوت خوری، بدانتظامی اور بدسلوکی کے خلاف سخت زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام فیلڈ آپریشنز کو باڈی کیمز کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ فورس کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ باڈی کیم کی تنصیب جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی اعتماد کو مضبوط کیا جا سکے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک وقف شدہ پیرا فورس ٹریننگ سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی اور کہا کہ خصوصی تربیتی سیشن جلد شروع ہوں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے پیرا فورس کے آپریشنز کو جدید بنانے کی کوششوں کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا بھی اعلان کیا، پیرافورس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنایا جانا چاہیئے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوامی تعامل شائستہ، دوستانہ اور باوقار رہنا چاہیئے، انہوں نے فورس کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کیا لیکن افسران پر زور دیا کہ وہ واضح، مثبت نتائج فراہم کرنے اور شہریوں میں خیر سگالی پیدا کرنے کے لیے زیادہ توجہ کے ساتھ کام کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv