Social

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری رہنے کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 16 دسمبر 2025ء سے شروع ہونے والے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی لیکن ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 11.85 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کی توقع ہے۔
دوسری طرف حکومت نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پی ڈی ایل بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے 3180 ارب میں سے 17 سو ارب روپے کی سیٹلمنٹ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، 14 سو ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، 3 سو ارب روپے ٹیکس اور سود کے شامل ہیں، منصوبے کے تحت گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کر دیا جائے گا۔

تجاویز میں شامل ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 روپے پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی بڑھا دی جائے، گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ کو واپس منتقلی سے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے سیٹل کیا جائے، تجویز کے تحت ہ پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے ساڑھے 5 سو ارب روپے وصول ہوں گے، ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریباً 7 سو ارب روپے گردشی قرضہ کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 5 سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی، گیس سیکٹر گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے منصوبے کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv