Social

سڈنی بیچ فائرنگ؛ ٹرمپ بھی حملہ آور کو پکڑنے والے مسلمان پھل فروش کی بہادری سے متاثر

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائیں، ایسے لوگ حقیقی معنوں میں ہیرو ہوتے ہیں۔
اسی طرح آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بھی احمد الاحمد سمیت ان تمام شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے فائرنگ کے فوراً بعد زخمیوں کی مدد کی اور کہا کہ ’خطرے کی طرف بڑھنا ہی آسٹریلوی قوم کے کردار کی اصل پہچان ہے‘، جب کہ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کرس منس نے احمد الاحمد کی بہادری کو اپنی زندگی کا سب سے ناقابلِ یقین منظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس بہادری کے باعث کئی لوگ آج زندہ ہیں، وہ شخص حقیقی ہیرو ہے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی جرات نے بہت سی جانیں بچائیں‘۔

گزشتہ روز سٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کے بارے میں آسٹریلوی میڈیا نے بتایا کہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی جو سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں، حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کے دوران احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگی ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ان کی اس بہادری پر آسٹریلوی میڈیا نے انہیں ہیرو قرار دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv