Social

برطانوی جریدے نے پاک بھارت کشیدگی میں تباہ رافیل طیاروں کی تعداد 4 بتادی، سیریل نمبرز بھی جاری، تحقیقاتی رپورٹ

لندن (نیوزڈیسک) برطانوی جریدے نے پاک بھارت کشیدگی میں گرائے گئے رافیل طیاروں کی تعداد 4 بتادی، جن کے سیریل نمبر بھی جاری کردیئے، اس عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے انتہا پسند مودی حکومت اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی نام نہاد ساکھ کی قلعی کھول دی۔ برطانیہ کے دفاعی جریدے ’کِی ایرومیگزین‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز BS001، BS021، BS022 اور BS027 تھے، بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
جریدے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے، بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں، 10 مئی کو JF17C بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا، پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کرکے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکہ پہنچایا۔

برطانیہ کے دفاعی جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا اور یہ پہلا موقع تھا جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرکے مؤثر کارروائی کی، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی اور اس سے پہلے پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی مگ 21 بھی مار گرایا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv