Social

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کے طور پر تقرری کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایک خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کا سٹے آرڈر برقرار ہے، حکم امتناع کے باعث تحریکِ انصاف میں کسی نئی تقرری یا شمولیت تسلیم نہیں ہوسکتی۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں آزاد سینیٹرز کی شمولیت کو پارٹی کے اندرونی انتخابات سے مشروط قرار دیا اور کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔
دوسری طرف حکومت نے پارلیمانی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی روکنے کی تیاری کرلی، پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی کو روکنے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی رکن نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کیں، ڈائس کا گھیراؤ کیا یا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر ایوان پر لایا تو رکنیت معطل ہوگی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی دونوں ایوانوں کا تقدس یقینی بنائیں گے، اس سلسلے میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے، جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے، قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ان کی رولنگ سیاسی نہیں بلکہ آئین اور قانون کا واضح تقاضہ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv