
پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور جلسے میں اہم قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستانی عوام عمران خان کو قومی ہیرو اور منتخب حقیقی وزیراعظم مانتے ہیں، ہم مسترد کرتے ہیں کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ہم مطالبہ کرتےہیں کہ عمران خان و بشریٰ بی بی اور تمام قیدیوں کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے قرارداد میں مزید کہا کہ عمران خان کو اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے، تمام سیاسی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، ہم ڈٰی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس میں استعمال کیے گئے الفاظ اور لہجے پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں، ایک غیر منتخب سرکاری ترجمان نے منتخب عوامی نمائندے کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کی ہے-
Comments