Social

مہنگے کپڑے، گھروں، گاڑیوں کی نمائش کرنیوالے ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے؛ چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں۔

وفاقئی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ ایک سال میں شوگر انڈسٹری سے جمع سیلزٹیکس میں 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا، اب کوئی بغیر ٹیکس والی چینی کا سٹاک رکھنے والے کا نام بتائے تو ایسے افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی ہوگی، ٹیکس چوروں کیخلاف ایک چیف کمشنرانفوسٹمنٹ مقرر کردیا ہے، ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھرمیں کارروائیاں چیف کمشنر کے ماتحت ہوں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پرگوشوارہ کم ظاہرکرنے والے 30 افراد کو نوٹس جاری کرچکے ہیں، ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہورہی ہے، سمگلنگ کے سامان کی ترسیل روکنے کیلئے سخت کارروائیاں ہورہی ہیں، سمگلرز نے کسٹم حکام کو نقصان پہنچایا، دو ٹیکس اہلکار شہید ہوئے لیکن سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں یہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv